Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / نڈا کی صدر جمہوریہ سے آرڈیننس کیلئے ملاقات

نڈا کی صدر جمہوریہ سے آرڈیننس کیلئے ملاقات

نئی دہلی ۔22مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی سے کل ملاقات کر کے انہیں اس آرڈیننس کے اجراء کی معقولیت کے بارے میں تفصیل سے وضاحت کریں گے ۔ ریاستی حکومتوں کو اپنے ساتھ رکھنے کیلئے یکساں طبی داخلہ امتحان NEET ضروری ہے لیکن اسے جاریہ سال کیلئے ملتوی کیا جارہاہے ۔ نڈا صدر جمہوریہ سے کل دوپہر ملاقات کر کے اُن وجوہات کی وضاحت کریں گے جس کیلئے یہ آرڈیننس جاری کرنے کا متبادل اختیار کرنے پر مرکزی حکومت مجبور ہوگئی ہے ۔سپریم کورٹ نے فیصلہ سنایا تھا کہ خانگی میڈیکل کالجوں میں داخلے بھی این ای ای ٹی امتحان کے تحت ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT