Tuesday , September 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نکاح میں برکت ، فضول خرچی حماقت

نکاح میں برکت ، فضول خرچی حماقت

مٹ پلی ۔ 5 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بموقعہ نکاح مولانا محمد سجاد حسین قاسمی صدر جمعیۃ علماء مٹ پلی ناظم مدرسہ ام سلیمہ تربیت البنات مٹ پلی کی دختر کی شادی کے منعقدہ محفل بمقام مسجد جمال حافظ محمد خواجہ نذیر الدین سبیلی ( ناظم جامعہ عائشہ نسواں حیدرآباد ) نے نکاح کی اہمیت اور اس کے متعلق برکت پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نکاح میں بڑی برکت ہے اور نکاح سنت نبوی صلعم ہے نکاح میں سادگی بہتر ہوتی ہے جس میں اللہ کی طرف سے برکت کا نزول ہوتا ہے ۔ اس موقع پر زیادہ خرچ کرنا حماقت ہے ۔ ایجاب و قبول سے نکاح ہوتا ہے ۔ نکاح بغ؁ر گواہ کے نہیں ہوتا ۔ کم از کم دو گواہ مسلمان ہوں ، ڈراما یا مذاق میں نکاح قبول کے الفاظ گواہاں کے سامنے کہنے پر بھی نکاح ہوا اسی طرح طلاق کے الفاظ کہنے پر بھی طلاق ہوتی ہے ۔ ان الفاظ کے استعمال میں کافی احتیاط برتنی چاہئے ۔ ایجاب و قبول کے موقع پر گواہان کیلئے اگر دو مرد دستیاب نہ ہوں ایک ہی مرد اور عوررتیں ہو تو بھی نکاح ہوجائیگا ۔ جتنے زیادہ گواہ ہو تو اتنا اچھا ہوگا ۔ نکاح علی الاعلان ہو اگر نوشہ کی نیت مہر دینے کی نہ ہو تو نکاح منعقد نہیں ہوگا ۔ نبیؐ نے فرمایا نکاح کرنا میری سنت ہے ۔ نکاح عبادت ہے ۔ مولانا نے نکاح کے موقع پر غیر ضروری رسومات سے اجتناب کرنے کو کہا اس موقع پر مولانا محمد سجاد حسین قاسمی کی دختر کا نکاح محمد مظفر حسین فرزند شمشیر حسین ساکن کریم نگر سے ہوا اس موقع پر سابق ایم ایل اے مٹ پلی کوموریڈی کے علاوہ سابق ایم ایل اے کومی ریڈی جیوتکا ، محمد بشیرالدین ، ڈاکٹر سید دستگیر احمد ، عبدالنعیم ( مستاجر برگ آبنوس کورٹلہ ) مولانا سید مظہر قاسمی ، حافظ شیخ حیدر ( قاضی مٹ پلی ) ، قاری محمود الحسن قاسمی ، قاری محمد رفیع الدین ، مفتی عبدالمعز ، مولانا عبدالحمید قاسمی ، حافظ محمد عبدالعزیز ، محمد مظفر ، مولانا محمد عمر ، حافظ محمد عثمان ، حافظ محمد آصف ، محمد ابراہیم ، مولانا محمد مظفر ، قاری محمد شفیع ، محمد سہیل ، محمد طلحہ ، مفتی حسن نعمانی ، مفتی ابو صباح ، مولانا طیب ، عبدالحکیم ، محمد شریف الدین ، محمد نعیم الدین ، محمد سمیع ، محمد فاروق ، محمد علی اور دیگر احباب نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT