Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / نکاح پڑھانے سے قاضیوں کا انکار شادیوں میں اسراف اور بیانڈ باجے کے خلاف مہم

نکاح پڑھانے سے قاضیوں کا انکار شادیوں میں اسراف اور بیانڈ باجے کے خلاف مہم

جئے پور ۔ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے علاقہ کوٹہ کے قاضی نے اعلان کیا ہیکہ مسلمانوں کو شادی بیاہ کی تقاریب میں ڈی جے اور رقص و موسیقی کا رواج ترک کرنا ہوگا۔ شہر کوٹہ، جئے پور کے قاضی انوار احمد نے اعلان کیا کہ اس قسم کی سرگرمیاں غیراسلامی ہیں جن میں غیرضروری اسراف کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی شادی میں ڈی جے اور بیانڈ باجوں کو رکھا گیا تو ایسی کسی تقریب میں قاضی نکاح نہیں پڑھائیں گے۔ راجستھان کے قاضی خالد عثمانی نے کہا کہ اس قسم کی غیراسلامی سرگرمیوں میں ملوث ہوتے ہوئے روپئے پیسے کے غیرضروری اسراف کے خلاف مسلمانوں میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔

TOPPOPULARRECENT