Friday , June 23 2017
Home / ہندوستان / نکاح کیلئے گھر میں بیت الخلاء موجود ہونے کی شرط

نکاح کیلئے گھر میں بیت الخلاء موجود ہونے کی شرط

گوہاٹی ۔ 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہریانہ ، ہماچل پردیش اور پنجاب کے قاضی نے جس گھر میں بیت الخلاء نہ ہوں وہاں نکاح انجام نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سکریٹری جنرل جمعیت علمائے ہند مولانا محمود مدنی نے کہا کہ ان تین ریاستوں میں مسلم شادیوں کیلئے گھر میں بیت الخلاء کا ہونا لازمی کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس شرط کا اطلاق ملک کی دیگر ریاستوں میں بھی کیا جائے گا ۔ پنجاب ، ہماچل پردیش اور ہریانہ کے مولوی و مفتی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایسے گھر میں جہاں بیت الخلاء نہ ہوں، نکاح کی تقریب انجام نہیں دیں گے ۔ مولانا مدنی نے کہا کہ مذہبی رہنماؤں کو اس ضمن میں آگے آنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مذہب میں صفائی پر خصوصی زور دیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT