Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / نکسلائٹس حملہ میں 2 سیکوریٹی اہلکار زخمی

نکسلائٹس حملہ میں 2 سیکوریٹی اہلکار زخمی

رائے پور ۔ 8 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : انتہا پسندی سے متاثرہ چھتیس گڑھ کے ضلع بیجا پور میں آج ایک سیکوریٹی اہلکار نکسلائٹس کے حملہ میںہلاک ہوگیا  جسے یہاں ہیلی پیاڈ کی حفاظت کے لیے متعین کیا گیا تھا ۔ ضلع ایس پی مسٹر کے ایل دھرو نے بتایا کہ پامیڈ پولیس اسٹیشن کے علاقہ میں ایک عارضی ہیلی پیاڈ کی نگرانی کے لیے متعین جوانوں پر ماویسٹوں کے ایک گروپ نے فائرنگ کردی تاہم سیکوریٹی فورسیس کی جوابی فائرنگ میں نکسلائٹس فرار ہوگئے ۔ اس فائرنگ میں چھتیس گڑھ آرمڈ فورس کا جوان ہلاک اور ڈسٹرکٹ پولیس فورس کا دوسرا جوان زخمی ہوگئے ۔ ضلع ایس پی نے بتایا کہ حملہ کی اطلاع ملتے ہی اضافی سیکوریٹی فورس کو روانہ کردیا گیا اور زخمیوں کو مقامی ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT