Thursday , March 23 2017
Home / ہندوستان / نکسلائٹس حملے میں شہید جوان کی نعش پرتاپ گڑھ لائی گئی

نکسلائٹس حملے میں شہید جوان کی نعش پرتاپ گڑھ لائی گئی

پرتاپ گڑھ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے سکما میں گزشتہ ہفتہ کو نکسلی حملے میں شہید ہوئے اتر پردیش کے پرتاپ گڑھ ضلع کے دھرولی مدھوپور گاؤں کے ستیش چندر ورما کی لاش ان کے گاؤں لائی گئی ہے ۔سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے جوان 39 سالہ ستیش چندر ورما کی لاش چھتیس گڑھ کے سکما سے کل بذریعہ ہوائی جہاز الہ آباد کے بمرولی ہوائی اڈے لائی گئی تھی۔ بعد میں وہاں سے کل شام سی آر پی ایف کے افسر اور جوان خصوصی گاڑی سے جوان کی لاش لے کر شہید کے گھر پہنچے ۔کوھندور علاقے کے دھرولی مدھوپور گاؤں میں جیسے ہی شہید کی لاش پہنچی، ’’ستیش امر رہے ‘‘کے نعرے گونج اٹھے ۔ ستیش کے شہید ہونے کی وجہ سے گاؤں میں ہولی بھی نہیں منائی جا رہی ہے ۔ شہید ستیش چندر کے بھائی رمیش چندر اور سریش چندر لدھیانہ میں رہتے ہیں اور ان کے گھر آنے پر شاید آج جوان کی آخری رسوم ادا کی جائیں۔ بھائیوں کے نہ پہنچنے کی وجہ سے آخری رسومات روک دی گئی ہیں اور لاش کو آخری دیدار کے لئے رکھا ہے ۔ آخری دیدار کے لئے علاقے میں کافی بھیڑ جمع ہے ۔واضح رہے کہ 11 مارچ کو چھتیس گڑھ کے سکما میں نکسلی حملے میں سی آر پی ایف کے 12 جوان شہید ہو گئے تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT