Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / نکسلائٹس کیساتھ جھڑپ دو سکیورٹی جوان ہلاک

نکسلائٹس کیساتھ جھڑپ دو سکیورٹی جوان ہلاک

رائے پور ، 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دو سکیورٹی جوان ہلاک ہوگئے اور اتنے ہی زخمی ہوئے جب آج چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور میں نکسلائٹس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس نے یہ بات کہی۔ آئی جی (انچارج) بستر رینج سندر راج پی نے نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ یہ جھڑپ میرتور پولیس اسٹیشن کے تحت موضع چیرلی میں پیش آئی جب چھتیس گڑھ آرمڈ فورس (سی اے ایف) اور ڈسٹرکٹ پولیس کی جوائنٹ ٹیم روڈ سکیورٹی آپریشن پر تھی۔ یہ ٹیم زیرتعمیر گنگلور۔ میرتور روڈ کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پٹرولنگ ڈیوٹی پر تھی۔ سندر راج نے کہا کہ سی اے ایف کے 10 ویں بٹالین سے تعلق رکھنے والا کانسٹبل ہیمنت کمار اور ڈسٹرکٹ فورس کا اسسٹنٹ کانسٹبل گبا رام ہلاک ہوگئے، جبکہ دو دیگر جوان زخمی ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT