Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / نکسلائٹس کے دھماکہ میں سی آر پی ایف کے 3 اہلکار زخمی

نکسلائٹس کے دھماکہ میں سی آر پی ایف کے 3 اہلکار زخمی

رائے پور ۔ 18 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں آج ایک انتہائی ترقی یافتہ دھماکہ خیز آلہ

(IED) پھٹ پڑنے سے سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے 3 ملازمین بشمول ایک عہدیدار زخمی ہوگئے ۔ ایڈیشنل ایس پی مسٹر سنتوش سنگھ نے بتایا کہ یہ واقعہ آج صبح 9 بجے چنتا گوہا ۔ بروکاپال کے درمیان اس وقت پیش ایا جب سی آر پی ایف کی روڈ اوپننگ پارٹی زیر تعمیر سڑک کی حفاظت کے لیے گشت پر تھی ۔ انہوں نے کہا کہ اس دھماکہ میں انسپکٹر روی سنگھ کانسٹبل ایس بابو معمولی زخمی اور کانسٹبل ارجن رام شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔ شبہ ہے کہ نکسلائٹس نے سیکوریٹی فورس کو نشانہ بنانے کے لیے یہ دھماکہ کیا ہو ۔ زخمیوں کو ابتدائی مرہم پٹی کے بعد بذریعہ ہیلی کاپٹر رائے پور منتقل کردیا گیا ۔ اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے اضافی ورس روانہ کردی گئی ۔ واضح رہے کہ چھتیس گڑھ میں ضلع سکما ، ماویسٹ سرگرمیوں سے بدترین متاثر ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT