Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / نکسلائٹس کے پریشر بم دھماکہ میں دو پولیس ملازمین زخمی

نکسلائٹس کے پریشر بم دھماکہ میں دو پولیس ملازمین زخمی

رائے پور ۔ 9 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے شورش زدہ ضلع دانتیواڑہ میں نکسلائٹس  نے آج ایک پریشر بم دھماکہ کردیا جس میں دو پولیس ملازمین زخمی ہوگئے ۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس کی ٹیم رانا پور ۔ جگرگونڈہ (سکما) کے درمیان زیر تعمیر سڑک کی حفاظت کیلئے گشت پر تھی جبکہ یہ راستہ جنگلاتی علاقوں سے گزرتا ہے ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ضلع دانتیواڑہ مسٹر کملوچن کشیپ نے بتایا کہ اران پور سے دیڑھ کیلو میٹر اور جگر گونڈہ روڈ پر سیکوریٹی فورسس پٹرولنگ کر رہے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT