Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / نکسلائیٹس سے بات چیت ‘تیسرے فریق کی مصالحت کی تجویز

نکسلائیٹس سے بات چیت ‘تیسرے فریق کی مصالحت کی تجویز

نئی دہلی 15 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سماجی کارکن و دہلی یونیورسٹی کی پروفیسر نندی سندر نے آج سپریم کورٹ میں ایک تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک سابق جج کو نکسلائیٹس اور حکومت کے مابین بات چیت شروع کرنے مصالحت کار بنانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جب کبھی ایسے مواقع آئے ہیں تیسرے فریق کی مصالحت نے اہم رول ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تیسرے فریق کے مصالحت کاروں میں سیاسی جماعتوں کے نمائندے بھی ہونے چاہئیں اس کے علاوہ عدالتی و قانونی تجربہ کار افراد کو بھی اس میں شامل کیا جاسکتا ہے ۔ اس تجویز میں سابق سپریم کورٹ جج گوپال گوڑا ‘ جسٹس ( ریٹائر؛ ) پرابھا سری دیون ‘ سینئر وکیل سری رام پنچو کے نام بھی شامل کئے گئے ہیں جنہوں نے آسام ۔ ناگا لین؛ سرحدی تنازعہ میں مصالحت کار کا رول ادا کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ فوری جنگ بندی ‘ متاثرین میں کسی امتیاز کے بغیر سہولتوں کی فراہمی ‘ قیدیوں کی رہائی اور ایک مکمل سروے جیسے فوری اعتماد کی بحالی کے اقدامات کی تجویز بھی پیش کی ۔

TOPPOPULARRECENT