Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / نکسلائیٹس سے متاثرہ ریاستوں میں سخت چوکسی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

نکسلائیٹس سے متاثرہ ریاستوں میں سخت چوکسی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

نئی دہلی۔/19اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) نکسلائیٹس سرگرمیوں سے متاثرہ ریاستوں میں انسدادی کاروائیوں میں مصروف سیکوریٹی فورسیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ حالیہ دنوں میں ترقی یافتہ دھماکو آلات سے حملوں اور تقریباً 5000 ہلاکت خیز بموں کی دستیابی کے پیش نظر سخت چوکسی اختیار کریں۔ متاثرہ ریاستوں میں یکے بعد دیگر واقعات میں سیکوریٹی فورسیس اور شہریوں کو نشانہ بنانے کیلئے اس طرح کے بم استعمال کئے جارہے ہیں۔ انسدادی کارروائیوں کے دوران مرکزی سیکوریٹی دستوں اور آپریشن کمانڈوز کو حکم دیا گیا ہیکہ سخت چوکسی اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور نکسلائیٹس کے خلاف مہم شروع کرنے سے قبل کھوجی کتوں ، محفوظ گاڑیوں کا استعمال اور خفیہ اطلاعات اکٹھا کریں۔ مذکورہ ہدایات متاثرہ ریاستوں میں گزشتہ سال 5,908 کلو وزنی 1,702 دھماکو آلات (IEDs) کی دستیابی کے پیش نظر جاری کی گئی ہیں۔ جبکہ دھماکو آلات کی زد میں آکر متعدد اہلکاروں کی جانیں ضائع ہوگئیں۔

TOPPOPULARRECENT