Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / نکسلائیٹ کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ پولیس کا ایک سپاہی ہلاک دوسرا زخمی

نکسلائیٹ کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ پولیس کا ایک سپاہی ہلاک دوسرا زخمی

رائے پور ۔ 20 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس کا ایک سپاہی ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا جبکہ ماؤسٹوں کے ساتھ پولیس کی فائرنگ کا تبادلہ ہوگا ۔ گھنٹے جنگلاتی علاقہ میں شورش پسندی سے متاثرہ ضلع سُکما میں آج دوپہر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ گھنے جنگل میں دیہات مرجوم واقع ہے جو ٹونگ پال پولیس اسٹیشن کے دائرہ کار میں واقع ہے جبکہ فوج اور پولیس کے مشترکہ اسکواڈس مخالف نکسلائیٹس کارروائی ۔ سکما ۔ دنتواڑہ اضلاع کے سرحدی علاقوں میں کررہے تھے ۔ جبکہ نکسلائیٹس نے اُن پر فائرنگ کردی ۔ مہم میں شریک اسکواڈس میں ایس ٹی ایف ریاستی ضلعی ریزرو گروپ ، سی آر پی ایف اور ضلعی پولیس کی ٹیم شامل تھی جب ان میں سے ایک پارٹی دھرواپارا مرجوم کے علاقہ میں پہونچی تو اس پر اندھا دھند فائرنگ کردی گئی جس سے پولیس کا ایک سپاہی ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا ۔ آنجہانی سپاہی کی شناخت کانسٹیبل شام لال آتمی اور زخمی سپاہی کی شناخت کانسٹیبل راجیش ستنگ کی گئی ہے ۔ صورتحال بحال کرنے کیلئے مزید جمعیت کو مقام واردات پر روانہ کیا گیا اور زخمی جوانوں کو جنگلات سے اسپتال منتقل کردیا گیا ، مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔

TOPPOPULARRECENT