Wednesday , August 16 2017
Home / شہر کی خبریں / نکسلائیٹ کے نام پر قبائیلیوں پر ظلم کی مذمت

نکسلائیٹ کے نام پر قبائیلیوں پر ظلم کی مذمت

چھتیس گڑھ پولیس پر اظہار برہمی، انقلابی مصنف ورا ورا راؤ کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔ 8جنوری(سیاست نیوز) تلنگانہ ڈیموکرٹیک فرنٹ نے چھتیس گڑھ میں نکسلائیٹ کے نام پر قبائیلوں کے ساتھ جاری مظالم کے متعلق حقائق سے آگاہی ٹیم روانہ کی تھی جس کو نصف شب کے دوران بناء کسی نوٹس اور اطلاع کے گرفتار کرلیاگیا۔مذکورہ کمیٹی میں مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے سماجی جہدکاروں کے بشمول صحافی بھی موجودتھے۔ حکومت اور چھتیس گڑہ پولیس کے رویہ پر برہمی کا اظہا ر کرتے ہوئے انقلابی مصنف وراورا ررائو نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ پولیس کے ذریعہ مرکزی او رریاستی حکومتیں قبائیلوں کے ساتھ کی جارہی زیادتیوں کی پردہ پوشی کررہے ہیں، چھتیس گڑھ ‘ ملکان گیری اور تلنگانہ میںبھی قبائیلوں کو نکسلزم کے نام پر انکاونٹر کیاجارہا ہے جودراصل پولیس اور حکومت کی جانب سے کیاجانا والا قتل عام ہے ۔ رائو نے کہاکہ انکاونٹر کے نام کئے گئے قتل کی آزادنہ تحقیقات سے حکومتوں کی کنارہ کشی خود اس بات کا واضح ثبو ت ہے کہ وہ مائونوازی کے نام پر قبائیلوں کے قتل میںعام میں راست ملوث ہیں۔ انہو ںنے کہاکہ سماجی حلقوں میں مذکورہ گرفتاریوں کے خلاف کافی برہمی ہے ۔ ورا ورا رائو نے تمام گرفتارشدگان کی فی الفور رہائی کا مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا۔پروفیسر پی ایل ویشویشوار رائو ‘ ایڈوکیٹ راگھو ناتھ کے علاوہ دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT