Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / نکسل ازم جمہوریت کیلئے چیلنج ، راجناتھ کا تاثر

نکسل ازم جمہوریت کیلئے چیلنج ، راجناتھ کا تاثر

رائے پور ، 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج نکسل ازم کو جمہوریت کیلئے سنگین چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرکز اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ماؤنواز سرگرمیوں سے متاثرہ ریاستوں کی ہر ممکنہ مدد کا پابند عہد ہے۔ راجناتھ نے یہ تیقن چھتیس گڑھ پولیس اور نیم فوجی دستوں کے عہدیداروں کی اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی یہاں نیو سرکٹ ہاؤس میں صدارت کرتے ہوئے دیا، ریاستی محکمہ تعلقات عامہ کے ایک عہدہ دار نے یہ بات بتائی۔ چیف منسٹر رمن سنگھ بھی اس میٹنگ میں موجود تھے۔ ریاستی عہدہ دار نے مرکزی وزیر داخلہ کے حوالے سے بتایا کہ انھوں نے اجلاس میں کہا کہ نکسل ازم جمہوریت کیلئے سنگین چیلنج ہے۔ اس کا صفایا کرنے کیلئے مرکز تمام متاثرہ ریاستوں بشمول چھتیس گڑھ کی ہر ممکنہ مدد کا پابند عہد ہے۔ راجناتھ سنگھ نے چھتیس گڑھ میں بی جے پی حکومت کی متعدد اسکیمات اور ترقیاتی سرگرمیوں کو سراہا، جو تعلیم، صحت اور روزگار میں بہتری کیلئے جاری ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں میں متعین فورسیس کا حوصلہ بلند ہے۔

TOPPOPULARRECENT