Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / نکہت بانو کو پھر ایک بار ٹائٹل ، وگھنے بھی کامیاب

نکہت بانو کو پھر ایک بار ٹائٹل ، وگھنے بھی کامیاب

سینٹ پالس ٹیبل ٹینس اکیڈیمی کے 17 ویں سالانہ ٹورنمنٹ کا انعقاد
حیدرآباد ۔ 22 ستمبر ۔ ( ای میل ) سینٹ پالس ٹیبل ٹینس اکیڈیمی کے زیراہتمام 17 واں سالانہ تلنگانہ اسٹیٹ رینکنگ ٹیبل ٹینس ٹورنمنٹ 2015 ء گزشتہ دنوں تلنگانہ اسٹیٹ ٹیبل ٹینس اسوسی ایشن کی سرپرستی میں یہاں سینٹ پالس ہائی اسکول حیدرگوڑہ میں منعقد کیا گیا ۔ آرگنائزنگ سکریٹری محمد ابراہیم خاں کے بموجب 18 تا 20 ستمبر سہ روزہ مقابلوں میں مینس فائنل وگھنے ریڈی ( آر بی آئی ) نے ڈاکٹر وی رام چندر چوڑ ( جی ایس ایم ) کو پانچ سٹ کے مقابلے میں 11-8 ، 11-3 ، 7-11، 11-3 ، 12-10 سے شکست دی۔ نکہت بانو (جی ایس ایم ) پھر ایک بار ویمنس فائنل جیتا جس کیلئے انھوں نے پانچ سٹ کے مقابلے میں ورونی جیسوال کو 11-8، 4-11، 12-10، 11-4 ، 11-8 سے ہرایا ۔ ورونی نے یوتھ گرلس کا فائنل جیتا انھوں نے جی ایس ایم کی حریف ایم مونیکا کو 4-2 سے شکست دی ۔ یوتھ بوائز کا فائنل ایس ایف آر سنیہت (جی ٹی ٹی اے ) نے پون کمار ( ایس پی ایس ٹی ٹی اے ) کو ہراکر جیتا۔ جونیر گرلز کا خطاب بھی ورونی جیسوال کو حاصل ہوا جنھوں نے ایل بی ایس کی نائینا کو شکست دی۔ جونیر بوائز کا فائنل سنیہت نے ہی جیتا اور ایس سیرل کو شکست دی ۔ سب جونیر گرلز میں ساسیا (اے ڈبلیو اے) ، سب جونیر بوائز میں امن الرحمن (ایس پی ایس ٹی ٹی اے ) نے خطابی کامیابی حاصل کی ۔ انٹراسکول بوائز فائنل بھارتیہ ودیا بھون جوبلی ہلز نے سینٹ پالس ہائی اسکول کو 3-2 سے ہراکر جیتا ۔ اسی طرح انٹراسکول گرلز فائنل میں بھونس سینک پوری کو روزری کانونٹ ہائی اسکول کے خلاف 3-0 سے فتح حاصل ہوئی ۔ انٹر انسٹی ٹیوشنس فائنل اے جی آفس نے پوسٹل ڈپارٹمنٹ کو 3-0 سے ہراکر جیتا ۔

TOPPOPULARRECENT