Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / نکی ہیلی ریپبلکن گورنرس اسوسی ایشن کی نائب صدرنشین

نکی ہیلی ریپبلکن گورنرس اسوسی ایشن کی نائب صدرنشین

واشنگٹن ۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد امریکی اور جنوبی کیرولینا کی گورنر نکی ہیلی کو طاقتور ریپبلکن گورنرس اسوسی ایشن کا نائب صدرنشین مقرر کیا گیا ہے۔ 44 سالہ ہیلی کی اس عہدہ پر ترقی ایک ایسے وقت کی گئی ہے جب یہ رپورٹس گشت کررہی تھیں کہ نومنتخبہ صدر ٹرمپ انہیں وزیرخارجہ بنانے پر غوروخوض کررہے ہیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ 8 نومبر کو منعقدہ صدارتی انتخابات کے بعد ریپبلکن گورنرس اب 33 ریاستوں کے انچارج ہیں جو گذشتہ 94 سال میں کبھی نہیں ہوا۔ ونکانسن گورنر اسکاٹ واکر کو صدرنشین اور ہیلی جو ہندوستانی تارکین وطن کی دختر ہیں، کو 2017ء کی لئے گورنرس اسوسی ایشن (RGA) کا نائب صدرنشین مقرر کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں نکی ہیلی نے کل ہی ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی۔

 

آرٹیلری فائرنگ کرنے ہندوستان پر پاکستان کا الزام
نیویارک ۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے بقول اس کے لائن آف کنٹرول پر اسلحہ و گولہ بارود کے حملوں کے ذریعہ کشیدگی میں اضافہ کیلئے ہندوستان کے ارادوں پر اقوام م تحدہ کی توجہ مرکوز کروائی اور کہا کہ اس سے علاقائی امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون کے نام اپنے ایک مکتوب میں کہا کہ کشمیر میں تعینات ہندوستانی فوج نے گذشتہ ہفتہ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کی تھی جو حملوں میں ایک بھاری اضافہ ہے جس سے علاقائی امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ ہندوستانی سپاہیوں نے آرٹیلری بیاریج سے نشانہ بنایا گیا۔ 13 سال کے دوران پہلی مرتبہ یہ اسلحہ استعمال ہوئے ہیں۔ یہ دراصل علاقائی امن و سلامتی کو درہم برہم کرنے اور کشیدگی میں مزید اضافہ کا واضح اشارہ ہے۔ ملیحہ لودھی نے اقوام  متحدہ کے سربراہ اور سلامتی کونسل سے درخواست کی کہ بین الاقوامی امن و سلامتی کے محافظ و پاسبان کی حیثیت سے وہ ہندوستان کی طرف سے کی جانے والی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا نوٹ لیں۔ جن (خلاف ورزیوں) سے علاقائی امن و سلامتی کو حقیقی خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے حکام سے کہا کہ گذشتہ دو ماہ کے دوران ہندوستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT