Monday , September 25 2017
Home / دنیا / نگورنو قرہ باغ میں دوسرے دن بھی جھڑپیں، کئی ہلاک

نگورنو قرہ باغ میں دوسرے دن بھی جھڑپیں، کئی ہلاک

آذر بائیجان کا یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان
ایریوان۔3اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ کام ) نگورنو قرہ باغ کی سرکاری ویب سائٹ پر ایک ہیلی کاپٹر دکھایا گیا ہے جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اس کا تعلق آذربائیجان سے تھا اور اسے مار گرایا گیا۔کوہِ قاف میں واقع متنازع علاقے نگورنو قرہ باغ میں آذر بائیجان اور آرمینیا کے فوجیوں کے درمیان رات کے دوران تازہ جھڑپیں ہونے کی اطلاعات ہیں۔خبروں کے بموجب آذربائیجان نے یکطرفہ طور پر جنگ بندی کا اعلان کردیا ہے ۔۔نگورنو قرہ باغ میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان کئی عشروں کی بدترین جھڑپوں میں درجنوں افراد مارے گئے ہیں۔آرمینیا کا کہنا ہے کہ اس کے 18 فوجی جنگوں میں ہلاک ہوئے ہیں، جب کہ آذربائیجان کے مطابق اس کے 12 فوجی مارے گئے ہیں۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ان کے علاوہ کئی شہری بھی مارے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT