Wednesday , August 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / نہرا کی لندن میں گھٹنے کی سرجری ہوگی

نہرا کی لندن میں گھٹنے کی سرجری ہوگی

نئی دہلی۔25 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی فاسٹ بولر اشیش نہرا کے دائیں گھٹنے کی لندن میں سرجری کی جائے گی جس کی بی سی سی آئی نے بھی تصدیق کردی ہے۔37 سالہ بائیں ہاتھ کے بولر پندرہ مئی کو کنگز الیون پنجاب کیخلاف میچ کے دوران بولنگ کیلئے دوڑتے ہوئے زخمی ہوئے۔ انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ لندن میں آرتھوپیڈک اسپیشلسٹ ڈاکٹر اینڈریو ولیمز سے معائنہ کروائیں جس کے بعد جلد ہی ان کی سرجری کی جائے گی۔ سن رائزرز حیدرآباد کے فاسٹ بولر آئی پی ایل کے باقی میچز سے محروم ہو چکے ہیں اور اب انکے بین الاقوامی کریئر پر بھی سوالیہ نشان لگ چکا ہے۔

 

دشمنتھا چمیرا زخمی‘انگلینڈ دورہ سے باہر
لندن۔25 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹسٹ میں شرمناک شکست کا شکار ہونے والی سری لنکائی ٹیم کو ایک اور بڑا دھکا لگا ہے کیونکہ  فاسٹ بولر دشمنتھا چمیرا بھی کمر کے نچلے حصے میں فریکچر کا شکار ہو کر اسکواڈ سے باہر ہو گئے۔ انہیں ڈاکٹرز نے چار ماہ تک آرام کا مشورہ دے کر وطن واپسی کی ہدایت دی ہے جہاں ان کا باقاعدہ علاج کیا جائے گا۔ زخم  کے سبب دشمنتھا چمیرا کی آسٹریلیا کیخلاف  جولائی سے شروع ہونے والی ہوم سیریز میں بھی شرکت غیر یقینی ہو گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT