Sunday , June 25 2017
Home / شہر کی خبریں / نہرو زوالوجیکل پارک حیدرآباد کو ملک کا شاندار پارک بنانے کا منصوبہ

نہرو زوالوجیکل پارک حیدرآباد کو ملک کا شاندار پارک بنانے کا منصوبہ

اعلیٰ عہدیداروں کو سنگاپور زو کا جائزہ لینے کی ہدایت ، وزیر جنگلات جوگو رامنا کا خطاب
حیدرآباد ۔ 10 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : وزیر جنگلات جوگورامنا نے نہرو زوالوجیکل پارک کی سیکوریٹی میں اضافہ کرنے سی سی کیمرے تنصیب کرنے کے ساتھ ساتھ سولار لائٹس سے پارک کو روشنیوں سے منور کرنے ریلوے لائن ، ٹائے ٹرین اور بیاٹری سے چلنے والی گاڑیوں کو چلاتے ہوئے ملک بھر میں تیسرا مقام رکھنے والے حیدرآباد کے زو کو سرفہرست بنانے کے لیے سنگاپور کے زو کا دورہ کرتے ہوئے مزید اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وزیر نے آج آرنیا بھون میں زو اینڈ پارکس اتھاریٹی آف تلنگانہ کے صدر نشین اور محکمہ جنگلات و ماحولیات کے اعلیٰ عہدیداروں کا اجلاس طلب کرتے ہوئے ریاست میں زو اور پارکس کی ترقی کا جائزہ لیا ہے ۔ سارے ملک میں حیدرآباد کے نہرو زوالوجیکل پارک کو تیسرے مقام سے سرفہرست مقام حاصل کرنے کے لیے خصوصی حکمت عملی تیار کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ وزیر کی قیادت میں اعلیٰ عہدیداروں کا ایک وفد سنگاپور کا بھی دورہ کرتے ہوئے وہاں زو اور پارکس کی ترقی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ۔ ریاستی وزیر جنگلات نے عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ وہ تلنگانہ کے عوام کو سیر و تفریح کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات کریں ۔ ریاست کے سب سے بڑے حیدرآباد کے نہرو زوالوجیکل پارک میں سیکوریٹی کے خصوصی اقدامات کیے جائیں ۔ زو پارک کے اطراف ہائی سیکوریٹی دیوار تعمیر کی جائے ۔ اس مسئلہ پر سروے کرنے کی ذمہ داری جے این ٹی یو کے ماہرین کے حوالے کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ نہرو زوالوجیکل پارک میں مزید سی سی کیمرے تنصیب کرنے زو کو ہمیشہ روشنیوں سے منور رکھنے کے لیے سولار برقی سے استفادہ کرنے کا مشورہ دیا ۔ سنٹرل زو اتھاریٹی ( سی زیڈ اے ) کی رپورٹ کے مطابق نہرو زوالوجیکل پارک کو سارے ملک میں تیسرا مقام حاصل ہے ۔ اس کو ملک بھر میں سرفہرست کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے پر زور دیا ۔ سنٹرل زو اتھاریٹی کی سفارشات کے تحت زو میں بنیادی سہولتوں کا جائزہ کے لیے سنگا پور دورہ کرنے سے بھی اتفاق کیا گیا ۔ زو پارک میں مزید ریلوے لائن بچھانے کے لیے ساوتھ سنٹرل ریلوے سے مشاورت کرنے ، ٹائے ٹرین کی سہولت فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ بیاٹری سے چلنے والی گاڑیوں کی تعداد میں مزید اضافہ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ۔ ساتھ ہی زو پارک میں دوسری ریاستوں سے مزید جانوروں کو لانے تنہا رہنے والے جانوروں کو جوڑی فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT