Thursday , May 25 2017
Home / Top Stories / نہرو زوالوجیکل پارک میں آن لائن ٹکٹ سنٹر کا افتتاح

نہرو زوالوجیکل پارک میں آن لائن ٹکٹ سنٹر کا افتتاح

سفید شیروں اور گوریلا کو خصوصی انکلوژر میں چھوڑا گیا ، وزیر جنگلات جوگو رامنا کا خطاب
حیدرآباد ۔ 8 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر جنگلات و بی سی بہبود جوگو رامنا نے آج نہرو زوالوجیکل پارک میں آن لائن ٹکٹ سنٹر کا افتتاح کیا ۔ سفید شیروں اور گوریلا کو خصوصی انکلوژر میں چھوڑا گیا ۔ اس موقع پر پی سی سی ایف اینڈ فاریسٹ فورس ہیڈ پی کے جھا ، ایڈیشنل پی سی سی ایف وائلڈ لائف ایم بھانجا کے علاوہ دوسرے موجود تھے خطاب کرتے ہوئے وزیر جنگلات نے کہا کہ عوام کو گھنٹوں لائن میں کھڑے رہنے سے نجات دلانے کے لیے حکومت نے زو پارک میں داخلہ کے لیے آن لائن ٹکٹ بک کرانے کی سہولت فراہم کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زو پارک کا نظارہ کرنے والوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے ۔ تعطیلات کے موقع پر عوام کی تعداد میں زبردست اضافہ ہورہا ہے ۔ انہیں زو پارک میں داخل ہونے کا ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے لمبی لمبی قطاروں میں ٹھہرنا پڑرہا ہے ۔ جس سے ان کا وقت ضائع ہورہا ہے ۔ عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے آن لائن ٹکٹ بکنگ سسٹم کا آغاز کیا گیا ہے ۔ عوام لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہو کر ٹکٹ خریدنے کے بجائے اب آن لائن سے ٹکٹ بک کراسکتے ہیں ۔ آن لائن ٹکٹ بکنگ کرانے والوں کیلئے علحدہ گیٹ سے زو پارک میں داخل ہونے کا موقع فراہم کیا جائے گا ۔ عوام کی بڑی تعداد کو زو پارک میں راغب کرنے کیلئے مزید کئی اقسام کے جانوروں کو زو پارک میں لایا جارہا ہے ۔ بی ایس این ایل سے اشتراک کرتے ہوئے زو پارک میں مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ اس موقع پر وزیر جنگلات جوگو رامنا نے دو سفید شیروں اور نر و مادہ دو ہمالیائی گوریلا کو بھی خصوصی انکلوژر میں چھوڑا ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT