Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / نہیں کھیلتی،ٹسٹ میٹریل رکھنے والی پارٹی ہے ، لوکیش کا بیانT20 تلگو دیشم

نہیں کھیلتی،ٹسٹ میٹریل رکھنے والی پارٹی ہے ، لوکیش کا بیانT20 تلگو دیشم

حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : تلگو دیشم پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری نارا لوکیش نے کہا کہ تلگو دیشم پارٹی ٹسٹ میچ میٹریل ہے جو طویل اننگز کھیلتی ہے ۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں پارٹی کی شکست پر لوکیش نے یہ ریمارکس کیا ۔ انہوں نے کہا ہم ٹی 20 میاچس نہیں کھیلتے ہم ٹسٹ میاچ میٹریل رکھتے ہیں ہم لمبی اننگز کھیلتے ہیں ہم تیس سال کی سیاست کا تجربہ رکھتے ہیں ۔ لوکیش نے جو چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو کے فرزند ہیں ، کہا کہ رائے دہی کم ہونے سے تلگو دیشم کو نقصان پہونچا ، ویسے بھی پارٹی نے سات لاکھ پچاس ہزار ووٹ حاصل کئے ہیں ۔ 2009 کے انتخابات کے مقابلے اس مرتبہ ایک لاکھ پچاس ہزار ووٹ زیادہ حاصل ہوئے ہیں ۔ لوکیش نے کہا کہ ٹی آر ایس نے کارپوریشن انتخابات کے دوران جو وعدے کئے ہیں ان کی تکمیل کے لیے ساٹھ ہزار کروڑ روپئے درکار ہوں گے ۔ ہم دیکھیں گے یہ رقم کہاں سے آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس کا گیم پلان اپوزیشن کو ختم کرنا ہے اور تلگو دیشم اس کا اصل نشانہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس کانگریس کو ختم کرسکتی ہے لیکن تلگو دیشم کو ختم نہیں کیا جاسکتا ۔ سارے تلنگانہ میں تلگو دیشم کا کیڈر موجود ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT