Thursday , October 19 2017
Home / دنیا / نہ جرمانہ، نہ جیل تو خون کا عطیہ دیں!

نہ جرمانہ، نہ جیل تو خون کا عطیہ دیں!

نیویارک ، 21 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست الاباما کے ایک جج نے کہا ہے کہ مدعا علیہ اگر عدالت کی جانب سے لگائے گئے جرمانے کی رقم ادا نہیں کرسکتے تو وہ خون کا عطیہ دیں۔ انسانی حقوق کی ایک تنظیم کا کہنا ہے کہ جج مارون نے کہا: ’’اگر آپ جرمانے کی رقم ادا نہیں کر سکتے اور جیل بھی جانا نہیں چاہتے تو خون کا عطیہ دینے کے بارے میں سوچیں‘‘۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ جج کے اس بیان کے بعد ایسے 500 افراد نے خون کا عطیہ دیا جو جرمانے کی رقم ادا نہیں کر سکتے تھے اور نہ ہی جیل جانا چاہتے تھے۔ تاہم قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ امریکی آئین کی خلاف ورزی ہے۔ نیویارک ٹائمز نے جب جج سے رابطہ کیا تو انھوں نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ تنظیم کی جانب سے آج ایک بیان میں سارہ زیمپرین نے کہا، ’’الاباما میں ہم نے دیکھا ہے کہ اکثر قانونی حقوق بینک اکاؤنٹس کے مطابق ہوتے ہیں۔ انصاف کا نظام ایک اس کیلئے ہے جو جرمانہ ادا کر سکتے ہیں اور دوسرا اُس کیلئے جو ادا نہیں کر سکتے۔ ہمیں غریب لوگوں کے ساتھ ناانصافی کو روکنا ہوگا۔‘ سارہ نے کہا کہ ان کی تنظیم نے جج کے خلاف شکایت کی ہے جو سرکٹ کورٹ میں 1999ء سے جج ہیں۔

TOPPOPULARRECENT