Thursday , March 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نیالکل منڈل میں ٹی آر ایس کی رکنیت سازی مہم کا آغاز

نیالکل منڈل میں ٹی آر ایس کی رکنیت سازی مہم کا آغاز

نیالکل۔/19مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی ظہیرآباد نیالکل منڈل مگڑم پلی دیگر حلقہ جات میں ٹی آر ایس پارٹی کی رکنیت سازی مہم کا آغاز کیا ۔ صدر ٹی آر ایس پارٹی رویندر کے ہاتھوں نیالکل منڈل کے ٹی آر ایس قائدین نے رکنیت حاصل کی جبکہ ایم پی ظہیر آباد بی بی پاٹل کے ہاتھوں اقلیتی قائد شیخ فرید صدر ٹاؤن ٹی آر ایس پارٹی محمد یعقوب کے ہاتھوں صدر ٹی آر ایس پارٹی محلہ گڑھی محمد عارف غوری و دیگر وارڈس کے صدورنے ٹی آر ایس پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔ صدر ٹاؤن ٹی آر ایس محمد یعقوب، عارف غوری نے کہا کہ ایم ایل سی محمد فرید الدین کی زیر قیادت حلقہ اسمبلی ظہیرآباد ٹی آر ایس پارٹی کا مضبوط قلعہ بن چکا ہے اور 2019 کے عام انتخابات میں ٹی آر ایس پارٹی دوبارہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ ریاستی حکومت کے فلاح و بہبود اسکیمات ملک بھر میں سرفہرست ہیں۔ انہوں نے متعلقہ وارڈس کے صدور کو ہدایت دی کہ وہ زیادہ سے زیادہ اوقات عوامی سماعت میں صرف کرتے ہوئے ٹی آر ایس پارٹی کو حلقہ اسمبلی ظہیرآباد میں مزید مستحکم کریں۔ اس موقع پر مانک راؤ انچارج ٹی آر ایس پارٹی صدر نشین زرعی مارکٹ کمیٹی لکشما ریڈی، یوتھ لیڈر ڈپور محمد مبین عارف غوری صدر ٹی آر ایس محلہ گڑھی گریش راؤکے علاوہ ٹی آر ایس قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT