Tuesday , October 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نیالکل میں زہریلی بخار کے 12 نئے کیسس

نیالکل میں زہریلی بخار کے 12 نئے کیسس

محکمہ بلدیہ کی لاپرواہی ، شیر خوارلڑکی فوت، 2کی حالت نازک

نیالکل۔/9نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع سنگاریڈی حلقہ اسمبلی ظہیرآباد نیالکل  میں ڈینگو ملیریا کے مزید 12 نئے کیس درج کئے گئے جس میں ظہیرآباد محلہ گڑھی کی 6 ماہ کی شیر خوار لڑکی فوت ہوگئی اور اسی محلہ کے محمد رشید پٹیل ولد محمد محبوب جانی کی حالت نازک ہونے پر ڈاکٹروں نے انہیں مہاویر ہاسپٹل حیدرآباد منتقل کیا گیا۔ حلقہ اسمبلی ظہیرآباد نیالکل میں ڈینگو اور ملیریا کی وباء سے آئے دن کئی افراد ضعیف معمر نوجوان اور معصوم بچے اس وباء ڈینگو بخار کی وجہ سے ظہیرآباد، بیدر، حیدرآباد کے ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں۔ گورنمنٹ ہاسپٹل نیالکل ظہیرآباد میں طبی سہولتیں نہ ہونے پر بیدر، سنگاریڈی، حیدرآباد روانہ کیا جارہا ہے ۔ حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے چاروں منڈلس نیالکل، ظہیرآباد، کوہیر جھرہ سنگم میں ڈینگو بخار کی وباء سے خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ مقامی عوام نے سیاست نیوز کو بتایا کہ محکمہ بلدیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے متعلقہ محلہ جات میں صاف صفائی کی ناقص کارکردگی، مچھر کش ادویات کا عدم چھڑکاؤ کی وجہ سے جراثیم اور مچھروں کی بہتات، پینے کے پانی کے تحفظ سے متعلق کئی بار محکمہ بلدیہ کو توجہ دہانی کے باوجود کوئی عمل آوری نہیں کی گئی جس کے باعث ڈینگو بخار کے کئی واقعات رونما ہورہے ہیں۔ عوام نے اس جانب موثر عمل آوری کرنے کا مطالبہ کیا۔ بصورت دیگر بڑے پیمانے پر احتجاج اور دھرنا منظم کرنے کا انتباہ دیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT