Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نیالکل میں مسلمانوں کی دستخطی مہم

نیالکل میں مسلمانوں کی دستخطی مہم

نیالکل ۔ /25 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مرکزی حکومت کی سازش اسلامی شریعت میں مداخلت اور مسلم پرسنل لاء بورڈ کی اہمیت کو ختم کرنے کی کوششیں یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کے خلاف ریاست تلنگانہ آندھرا ، کرناٹک ، دیگر ریاستوں میں روزنامہ سیاست حیدرآباد کی جانب سے مسلم پرسنل لاء بورڈ کی تائید میں دستخطی فارمس جاری کئے گئے اور آج ضلع سنگاریڈی کے نیالکل منڈل میں جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کی ہدایت اور ضلع اسٹاف رپورٹر جناب عبدالقادر فیصل کی ترغیب پر نیالکل منڈل حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے بیشتر مواضعات بنگلہ مرزا پور خدنور نیالکل و ڈی ظہیرآباد میں بڑے پیمانے پر دستخطی مہم کا آغاز عمل میں لایا گیا ۔ کثیر تعداد میں خواتین اور مرد افراد نے اس دستخطی مہم میں حصہ لیا ۔ موضع بنگلہ زاپور کی سرپنچ زاہدہ شفیع نے خواتین کے ہمراہ دستخطی مہم سے استفادہ حاصل کیا ۔ جناب عبدالجبار موظف سپرنٹنڈنٹ پالی ٹینک کالج صدر میناریٹی سینئر سٹیزن اسوسی ایشن امیر مقامی جمعیت الحدیث نے کہا کہ یکساں سیول کوڈ کو مسلمانوں پر مسلط کرنا دستور کے عین کی خلاف ورزی ہیں ۔ اس موقع پر محمد عظمت اللہ خاں نمائندہ سیاست نیالکل وسیم غوری شفیع الدین  ، محمد محبوب غوری قاسم علی کے علاوہ خواتین کی قابل لحاظ تعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT