Friday , July 21 2017
Home / ہندوستان / نیا آر ایس ایس راشٹریہ شیعہ سماج

نیا آر ایس ایس راشٹریہ شیعہ سماج

لکھنؤ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) مخفف آر ایس ایس جو عام طور پر ہندو قوم پرست گروپ سے جانا جاتا ہے، اب یہاں ایک نئی شکل میں منظر عام پر آیا ہے جس کا نام راشٹریہ شیعہ سماج (آر ایس ایس) ہے۔ اترپردیش میں شیعہ مسلمانوں کی بہبود کے لئے کام کرنے والی تنظیم ہورڈنگ یہاں حج ہاؤز کے باہر آویزاں کیا گیا ہے۔ اِس پر لکھا ہے ’’پریم کی چھاؤں اب بھارت کے کونے کونے میں ہو۔ چوٹ لگے رام کو تو درد رحیم کے سینے میں ہو‘‘۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ہورڈنگ اسٹیٹ بی جے پی آفس سے محض 100 میٹر کی دوری پر لگا ہے اور وہیں پر ریاستی مقننہ کامپلکس مصروف ودھان سبھا مارگ پر واقع ہے۔ اِس طرح وہاں سے گزرنے والوں کی توجہ حاصل کررہا ہے۔ اِس شیعہ بہبودی تنظیم کے صدر بکل نواب نے بتایا کہ راشٹریہ شیعہ سماج کا خیال تقریباً ایک سال قبل آیا تھا لیکن اِسے عملی شکل اب دی گئی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT