Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نیا ضلع جگتیال 15 منڈلس پر مشتمل

نیا ضلع جگتیال 15 منڈلس پر مشتمل

کلکٹریٹ کی تعمیر کیلئے 100 ایکر اراضی کا سروے ، حکومت کو رپورٹ روانہ
جگتیال  ۔ 25 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر جگتیال ضلع کریم نگر کا سب سے قدیم اور بڑا تعلقہ اور سب ڈیویژن کہلایا جاتا ہے حکومت کی جانب سے جگتیال کو ضلع بنانے ضلعی کلکٹر کو احکامات جاری کئے گئے ہیں اور عوام سے کسی قسم کے اعتراضات یا رائے پیش کرنا ہو تو اندرون ایک ماہ ضلع کلکٹر اور سی سی ایل دفاتر کو روانہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔ جگتیال ضلع کو 15 منڈل تقریباً 10 لاکھ آبادی اور 2957 کیلو میٹر کا رقبہ پر محیط ریونیو ڈیویژن جگتیال  ، مٹ پلی کو بنانے کا مسودہ پیش کیا گیا ہے ۔ حلقہ جگتیال کے تین منڈلس اور کورٹلہ حلقہ کے 4 منڈلس کو ملا کر پدا پلی ڈیویژن کے ویلگاٹور منڈل کو جگتیال ضلع میں شامل کیا جارہا ہے یعنی جگتیال 16 منڈلس میں پدا پلی ڈیویژن کے ایک منڈل کو شامل کرتے ہوئے 15 منڈلس جگتیال ضلع میں شامل کئے گئے ہیں ۔ مسودے میں اعلان کے مطابق جگتیال ضلع کے ڈیویژن جگتیال ، مٹ پلی ، اور 15منڈلس ملیال ، کوڈ ملال ، گولہ پلی ، پلگڈاپلی ، دھرم پوری ، ویلگاٹور ، سارنگا پور ، رائیکل ، کورٹلہ ، میڈپلی ، کھتلا پور ، مٹ پلی ، ابراہیم پٹنم ، ملہ پور شامل ہیں ۔ کلکٹریٹ کی تعمیر کیلئے دھرور کیمپ میں ایس آر ایس پی کی 10 ایکر اراضی کا سروے کرتے ہوئے حکومت کو رپورٹ روانہ کردی گئی ۔ سرکاری احکامات کی اجرائی کے ساتھ ہی جگتیال کی عوام میں خوشیوں کی لہر دوڑ گئی اور آتشبازی ، مٹھائیوں کی تقسیم ، ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی گئی اور رائیکل منڈل میں بھی خوشیاں منائی گئی اور ریاستی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔ وہیں پر کورٹلہ عوام مٹ پلی کو ڈیویژن بنانے پر اظہار ناراضگی کررہے ہیں اور مٹ پلی کی عوام خوشیاں منارہی ہے ایسا محسوس ہورہا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT