Tuesday , October 24 2017
Home / ہندوستان / نیتن یاہو کے دورہ ہند کے خلاف احتجاج ‘ جمعیتہ العلماء ہند کا اعلان

نیتن یاہو کے دورہ ہند کے خلاف احتجاج ‘ جمعیتہ العلماء ہند کا اعلان

نئی دہلی۔/12نومبر ( سیاست ڈاٹ کام )جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی ہند آمد کی اطلاع پر مرکزی حکومت کی تیزی سے بدلتی ہوئی خارجہ پالیسی کی مذمت کی ہے۔انھوں نے کہاکہ اگر اسرائیلی حکومت کے سربراہ کا ہندستان میں آمد اور استقبال ہوگاتو جمعیۃ علما ہند اسکے خلاف احتجاج کرے گی۔انھوں نے کہاکہ غاصب و جارح ظالم اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی ہندستان آمد اور استقبال کی تیاریوں کی اطلا ع سے مہذب دنیا میں ہندستان کی شبیہ خرا ب ہورہی ہے ۔وہ گاندھی ،نہرو کی پالیسی ،مظلوموں او رکمزوروں کے ساتھ کھڑا ہونے کے بجائے قاتلوں ،ظالموں اور غاصبوں کے ساتھ کھڑا ہوتا نظر آرہاہے۔مولانا مدنی نے الزام لگایا کہ ادھر گزشتہ کچھ دنوں سے فرقہ پرست مظلوم مخالف عناصر کے دباؤ میں آکر مرکزی حکومت اسرائیل کی طرف حد سے زیادہ جھک رہی ہے۔
لڑکی کی خود کشی کے واقعہ پرحقوق انسانی کمیشن کی نوٹس
نئی دہلی ۔ 12 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : قومی حقوق انسانی کمیشن نے ہراسانی کی شکایت پر پولیس کی مبینہ بے عملی کے خلاف ایک لڑکی کی خود کشی کے واقعہ پر اترپردیش میں ضلع گوتم بدھانگر کے ایس پی اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو نوٹسیں جاری کردی ہیں کمیشن نے میڈیا میں شائع رپورٹس پر از خود کارروای کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک 17 سالہ لڑکی نے چھیجراسن میں 16 اکٹوبر کو 3 افراد کی جانب سے مسلسل ہراسانی سے دل برداشتہ ہو کر خود کشی کرلی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT