Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / نیدرلینڈز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے باہر ہوگیا

نیدرلینڈز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے باہر ہوگیا

during the ICC World Twenty20 India 2016 match between Netherlands and Oman at the HPCA Stadium on March 11, 2016 in Dharamsala, India.

دھرمشالا۔ 11 مارچ ۔ (سیاست ڈاٹ کام) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 میں نیدرلینڈز اور عمان کی ٹیموں کے درمیان میچ بارش کی نذر ہو گیا جس کے ساتھ ہی نیدرلینڈز کی کرکٹ ٹیم کا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں سفر اختتام پذیر ہو گیا۔نیدرلینڈزکی ٹیم کو عمان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تاہم بارش کے باعث کھیل ممکن نہ ہو سکا۔نیدرلینڈز کے کپتان پیٹر بورین نے کہا کہ یہ انتہائی مایوس کن ہے، ہم نے کوالیفائی کرنے کیلئے بہت وقت صرف کیا، محنت کی اورتوانائیاں خرچ کیں، اس طرح کے اختتام پر جب ہم بنگلہ دیش کے خلاف سخت مقابلے کے بعد ہارے تھے، ہم ٹوٹ گئے ہیں‘‘۔دوسری جانب عمان پہلے میچ میں آئرلینڈ کو شکست سے دوچارکرنے کے باعث اب بھی دوسرے مرحلے (سوپر10) میں جگہ بنانے کی دوڑ میں شامل ہے۔عمان کے کپتان سلطان احمد کا کہنا ہے کہ ’’ہم اگلے میچ کیلئے پرعزم ہیں، ہم اب بھی بنگلہ دیش کو ہرانے کیلئے پراُمید ہیں، ہم نے آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف کارکردگی میں تسلسل دکھایا ہے، کھلاڑی بھی پرجوش ہیں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT