Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / نیدرلینڈ کے سفیر کی 20 رکنی وفد کے ہمراہ چیف منسٹر سے ملاقات

نیدرلینڈ کے سفیر کی 20 رکنی وفد کے ہمراہ چیف منسٹر سے ملاقات

حیدرآباد 30 اکٹوبر ( این ایس ایس ) نیدرلینڈ کے سفیر الفانسوس اسٹیولنگا نے ایک 20 رکنی وفد کے ہمراہ آج چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے ان کے کیمپ آفس پر ملاقات کی ۔ انہوں نے چیف منسٹر کو مختلف محکمہ جات کے سکریٹریز کے ساتھ ہوئی ان کی بات چیت سے بھی واقف کروایا ۔ انہوں نے وفد کے ارکان کا چیف منسٹر سے تعارف کروایا اور یہ واضح کیا کہ وفد کا ہر رکن ایک مخصوص شعبہ سے تعلق رکھتا ہے اور اس میں مہارت کا بھی حامل ہے ۔ وفد ‘ سفیر اور چیف منسٹر کے مابین بات چیت مختلف موضوعات پر رہی اور باہمی مفاد کے حامل شعبہ جات زراعت ‘ زرعی یونیورسٹی ‘ ہارٹیکلچر یونیورسٹی پر بات چیت ہوئی ۔ سفیر نے چیف منسٹر کو بتایا کہ ان کا ملک تلنگانہ میں زراعت ‘ نگہداشت صحت و سیاحت کے شعبہ جات میں سرمایہ کاری کا منصوبہ رکھتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT