Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / نیدر لینڈ میں گرفتار نوجوان کا اسپین حملے سے کوئی تعلق نہیں

نیدر لینڈ میں گرفتار نوجوان کا اسپین حملے سے کوئی تعلق نہیں

میڈرڈ، 24اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہالینڈ کے روٹرڈم میں ایک کنسرٹ ہال کے قریب کل گیس کی بوتلوں سے بھرے اور اسپینش لائسنس والی پلیٹ کیساتھ نوجوان کو گرفتار کیا گیا لیکن اس واقعہ کا گذشتہ ہفتے اسپین میں ہوئے حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ ذرائع کے مطابق اسپین حکام نے ہالینڈ کے حکام سے روٹرڈم میں گیس کی بوتلوں سے بھری وین ملنے کے بعد اطلاعات کا تبادلہ کیا تھا جسکے بعد ہالینڈ کے حکام نے تفتیش شروع کی جسکے بعد پتہ چلا کہ ہالینڈ میں ملی وین کاا سپین کے بارسلونا و کیٹیلونیا حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

نجیب رزاق کو دورہ امریکہ کی دعوت
کوالالمپور 24 اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ملائیشیائی وزیراعظم نجیب رزاق کو دورہ امریکہ کی دعوت دی ۔ نجیب رزاق کے خلاف بدعنوانی کے ایک معاملہ میں مبینہ رول پر تحقیقات چل رہی ہے جو جسٹس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کی جارہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT