Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / نیرج کو سلور مگر اولمپکس کیلئے کوالیفائی نہ ہوئے

نیرج کو سلور مگر اولمپکس کیلئے کوالیفائی نہ ہوئے

نئی دہلی ، 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے جویلین اسٹار نیرج چوپڑہ نے ایس اے ایف گیمز کے بعد سے اپنا بہترین مظاہرہ درج کراتے ہوئے سلور میڈل حاصل کیا لیکن پھر بھی وہ پولینڈ کے وارسا میں منعقدہ زگمنٹا سلسٹا میموریل میں اولمپکس کوالیفکیشن کے نشانہ سے چوک گئے ۔ 79.73 میٹر کی کوشش نے انھیں نقروی تمغہ دلایا جبکہ 81 میٹر کی دیگر تھرو کو قبول نہیں کیا گیا۔ 19 سالہ نیرج نے دوسرے مقام پر اختتام کرتے ہوئے ریو گیمز کیلئے اپنی امیدیں برقرار رکھی ہیں۔ کل دیر گئے منعقدہ مسابقت میں مقامی لڑکا گرزیکوک نے 83.50m کے ساتھ اول پوزیشن حاصل کی۔ سلواکیہ کے زینک نے 77.07 میٹر کی بسٹ تھرو کے ساتھ تیسرا مقام پایا۔ اس مسابقت میں شامل ایک اور ہندوستانی ویپن کسانا نے ساتویں مقام پر اختتام کیا۔ اولمپکس کیلئے کوالیفکیشن کا معیار مینس جویلین کیلئے 83m ہے اور ابھی تک نیرج نے SAF میں 82.23m ، فرسٹ انڈین جی پی میں 79.52m اور ایک دیگر ایونٹ میں 79.51m درج کرایا ہے۔

 

کشمیر میں اسٹیڈیمز کو بہتر بنائیں
نئے وزیر اسپورٹس کی ہدایت
نئی دہلی ، 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نومقررہ وزیر اسپورٹس جتندر سنگھ نے حکام کو جموں و کشمیر کے مختلف حصوں میں اسپورٹس کے اسٹیڈیمز کو بہتر بنانے کے کام میں تیزی پیدا کرنے اور منی پور میں اسپورٹس یونیورسٹی سے متعلق اراضی مسائل کی یکسوئی کرلینے کی ہدایت دی ہے۔ جتندر نے مرکزی وزارت کھیل کود کی اضافی ذمہ داری کا جائزہ لے لیا کیونکہ سرب نند سونوال مستعفی ہوگئے تاکہ آسام کی اولین بی جے پی حکومت کے چیف منسٹر بن سکیں۔

TOPPOPULARRECENT