Friday , August 18 2017
Home / دنیا / نیروبی کی مصروف سڑک پر ببر ایک شخص کو اُٹھا لے گیا

نیروبی کی مصروف سڑک پر ببر ایک شخص کو اُٹھا لے گیا

نیروبی 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کینیا کے دارالحکومت میں ایک ببر آج صبح کے مصروف ترین اوقات کے دوران اہم شاہراہ سے ایک عمر رسیدہ شخص کو اُٹھا لے گیا۔ نیروبی نیشنل پارک کے باہر کی مصروف سڑک پر ایک ماہ کے دوران یہ اپنی نوعیت کا تیسرا واقعہ ہے۔ کینیا وائیلڈ لائف سرویس کے ایک عہدیدار نے کہاکہ ببر اچانک بے قابو ہوگیا اور برہمی کے ساتھ 63 سالہ شخص کو اُٹھا لے گیا۔ جنگلی جانوروں کی خدمات سے متعلق اس ادارہ کے ترجمان پال اوٹوڈو نے کہاکہ ’’اس وقت وہاں لوگ موجود تھے۔ اپنی گاڑیوں کے ہارن بجا رہے تھے۔ چیخ پکار کرتے ہوئے سیلفی لے رہے تھے کہ ببر برہمی کے سبب بے قابو ہوگیا۔ انھوں نے کہاکہ یہ ببر مصروف اوقات شاہراہ پر پہونچ گیا اور حیرت زدہ افراد اپنی گاڑیوں کے ہارن بجانے لگے تھے۔ بعدازاں ببر ایک ضعیف آدمی (عمر رسیدہ) آدمی کو اُٹھا کر محفوظ جنگلاتی علاقہ میں بھاگ گیا۔

TOPPOPULARRECENT