Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / نیسلے انڈیا سے 640 کروڑ روپئے ہرجانہ طلبی

نیسلے انڈیا سے 640 کروڑ روپئے ہرجانہ طلبی

حکومت ہند کی صارفین فورم میں درخواست ‘ گمراہ کن اشتہارات کا الزام
نئی دہلی 11 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) میگی مسئلہ پر نیسلے انڈیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے حکومت نے آج صارفین فورم میں درخواست پیش کی اور کمپنی سے غیر منصفانہ تجارتی اقدامات کے ہرجانہ کے طورپر 640 کروڑ روپئے جرمانہ طلب کیا ہے ۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس کمپنی نے لیبلنگ قواعد کی تکمیل نہیں کی ہے اور اس نے میگی کے گمراہ کن اشتہارات بھی جاری کئے ۔ امور صارفین کی وزارت نے یہ درخواست نیسلے انڈیا کے خلاف نیشنل کنزیومر ڈسپیوٹس ریڈریسل کمیشن میں پیش کی اور تقریبا تین دہے قبل کے تحفظ صارفین قانون کے ایک دفعہ کا پہلی مرتبہ استعمال کیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ وزیر تغذیہ و امور صارفین رام ولاس پاسوان نے کل ہی اس فائیل کو منظوری دی تھی وزارت کے ذرائع نے کہا کہ ہم نے تحفظ صارفین قانون کے دفعہ 12( ID ) کے تحت یہ درخواست پیش کی ہے اور ہم نے کمیشن میں نیسلے انڈیا سے 640 کروڑ روپئے ہرجانہ ادا کرنے کو کہا ہے ۔ محکمہ کی جانب سے غیر منصفانہ اور غیر واجبی تجارتی عمل کے ذریعہ ہندوستانی صارفین کو نقصان پہونچانے کا نیسلے انڈیا پر الزام عائد کیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ اس کمپنی نے میگی کی فروخت کیلئے لیبلنگ کے جو قوانین ہیں ان کی بھی خلاف ورزی کی ہے ۔ ذرائع نے کہا کہ کمپنی پر اپنی اشیا کی فروخت کیلئے گمراہ کن اشتہارات جاری کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT