Sunday , June 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / نیسٹاکارٹر ثالثی عدالت سے رجوع

نیسٹاکارٹر ثالثی عدالت سے رجوع

کنگسٹن ۔18 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) جمیکا کے اسپرنٹر نیسٹا کارٹر نے ڈوپنگ مسائل کے باعث پابندی کیخلاف کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کر لیا۔ ان کا مثبت ٹسٹ آنے پر یوسین بولٹ سمیت دیگر کھلاڑیوں کو 4×100  میٹرز ریلے میں گولڈ میڈل سے محروم ہونا پڑا تھا۔ امکان ہے کہ عدالت سات ماہ میں مقدمہ کا فیصلہ سنائے گی۔31سالہ ایتھلیٹ ثالثی عدالت میں اپنی درخواست کے ذریعے 25جنوری کو انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے بیجنگ اولمپک گیمز کے سیمپل کی دوبارہ جانچ کے بعد معطلی سے متعلق فیصلے کو تبدیل کروانے کی کوشش کریں گے۔
بنگلہ دیش 100ویں ٹسٹ کے لئے پرعزم
ڈھاکہ۔18فروری (سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیشی ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی جہاں بنگال ٹائیگرز100واں ٹسٹ کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل کرینگے اور کھلاڑی اس مقابلے کو یادگار بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹسٹ 7 تا 11 مارچ گال میں کھیلا جائے گا جبکہ بنگلہ دیش کا تاریخی 100 واں ٹسٹ 15 مارچ سے کولمبو میں شروع ہو گا جس کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائینگے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT