Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / نیشنل آپٹیکل فائبر نیٹ ورک کے کام تلنگانہ میں تیز رفتاری کے ساتھ جاری

نیشنل آپٹیکل فائبر نیٹ ورک کے کام تلنگانہ میں تیز رفتاری کے ساتھ جاری

حیدرآباد 4مئی (یواین آئی )مرکزی حکومت کی جانب سے معیاری براڈبینڈ خدمات فراہم کرنے کے مقصد سے شروع کردہ نیشنل آپٹیکل فائبر نیٹ ورک کے کام تلنگانہ میں تیز رفتاری کے ساتھ جاری ہیں۔ اس پروگرام کے تحت ایک لاکھ پنچایتوں کو باہم مربوط کیا جائے گا جہاں پہلے مرحلہ کے تحت دو لاکھ 25ہزا ر کیلو میٹر کے فاصلے پر آپٹیکل فائبر لائن بچھائی جائے گی۔ توقع ہے کہ یہ کام رواں برس ماہ دسمبر کے اختتام تک مکمل ہوجائیں گے ۔ مرکز نے پہلے مرحلہ کے تحت تلنگانہ کے نظام آباد،رنگاریڈی اورکھمم اضلاع میں د وہزار دو سو پنچایتوں میں آپٹیکل فائبر کیبل بچھانے کا کام شروع کیا ہے ۔ ان تینوں اضلاع میں یہ کام تیزی سے جاری ہیں اور تاحال چار ہزار تین سو کیلو میٹر تک کیبل کی تنصیب کا کام مکمل ہوچکا ہے ۔ یہ تاریں بچھانے کے لئے 42گرام پنچایتوں کا انتخاب کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT