Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / نیشنل اسکول فٹبال چمپئن شپ کیلئے محمد اعظم کا انتخاب

نیشنل اسکول فٹبال چمپئن شپ کیلئے محمد اعظم کا انتخاب

حیدرآباد ، 19 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل اسکول فٹبال چمپئن شپ نئی دہلی کیلئے تلنگانہ کی 20 رکنی اسٹیٹ ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے جس میں گولکنڈہ اولڈ بوائز فٹبال کلب سے وابستہ محمد اعظم بھی شامل ہیں۔ وینس ہائی اسکول ٹولی چوکی کے ہونہار طالب علم کا انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنمنٹ جمخانہ گراؤنڈ سکندرآباد پر اُن کے بہترین مظاہرے کی بنیاد پر انتخاب عمل میں آیا ہے۔ اعظم جنرل سکریٹری گولکنڈہ کلب کے سینئر کوچ جناب سید تحسین پاشاہ صفدر کے شاگرد ہیں۔ اعظم 22 اگسٹ کو دہلی کیلئے روانہ ہورہے ہیں، جہاں وہ 24 اگسٹ سے اسکول اسپورٹس پروموشن فاؤنڈیشن کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

TOPPOPULARRECENT