Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنیکل ٹریننگ کا آج افتتاح

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنیکل ٹریننگ کا آج افتتاح

حفاظ کرام اور اسکول ڈراپ آوٹس کو روزگار کی مفت تربیت
حیدرآباد ۔ 5 مارچ (راست) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنیکل ٹریننگ (NITT) کا افتتاح اتوار 6 مارچ کو 11 بجے دن شاہین نگر پہاڑی شریف میں عمل میں آئے گا۔ اشرف المدارس ایجوکیشن سوسائٹی حیدرآباد اور SEED-USA (امریکہ) کے مشترکہ پراجکٹ کے قیام کا مقصد تمام حفاظ کرام اور دسویں جماعت تک تعلیم حاصل کرچکے افراد کو بلا کسی فیس کے آٹو موبائیل ٹیکنیشین، الیکٹریشن اور اے سی و ریفریجریشن کے ایک سالہ اور چھ ماہی کورسیس کی ٹریننگ کی فراہمی ہے۔ یہ کورسیس حکومت تلنگانہ یا مرکز سے مسلمہ ہیں۔ داخلہ لینے والے امیدواروں کو ماہانہ 800 روپئے اسٹائیفنڈ بھی دیا جائے گا۔ افتتاحی تقریب کی صدارت اشرف المدارس ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر جناب ایم ایم انور (مؤظف پرنسپل سائنٹسٹ محکمہ اگریکلچرل حکومت ہند) کریں گے جبکہ مہمان خصوصی جناب محمد جلال الدین اکبر آئی ایف ایس کے علاوہ جناب سید مظہر حسینی ایگزیکیٹیو ڈائرکٹر SEED امریکہ اور نائب صدر SEED بھی بطور مہمان اعزازی مخاطب کریں گے۔ سکریٹری سید مجیب الدین اور پروفیسر عبدالرحمن کا رگذار معتمد نے شرکت کی درخواست کی۔ جناب مجیب الدین کے بموجب اشرف المدارس حیدرآباد کا قدیم ترین مدرسہ ہے جو 1911ء میں مولوی اشرف علی پہلے اردو گلی ترپ بازار میں قائم کیا گیا تھا بعد میں یہ یاقوت پورہ میں منتقل ہوا۔ 105 سالہ قدیم اس مدرسہ کے فارغ التحصیل طلباء میں ڈاکٹر عابد حسین مرحوم سابق سفیر برائے امریکہ شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT