Tuesday , July 25 2017
Home / ہندوستان / نیشنل شوٹر کو اسلام قبول کرنے کیلئے دباؤ ڈالنے کا الزام، ساس اور شوہر کیخلاف چارج شیٹ

نیشنل شوٹر کو اسلام قبول کرنے کیلئے دباؤ ڈالنے کا الزام، ساس اور شوہر کیخلاف چارج شیٹ

نئی دہلی ۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے قومی سطح کی شوٹرتارہ سہادیو کو ہراسانی کے ذریعہ مشرف بہ اسلام ہونے کیلئے زبردستی کرنے کے الزام میں ان کے شوہر اور ساس کے خلاف ایک چارج شیٹ داخل کردی ہے۔ اس تحقیقاتی ادارہ نے تارہ سہادیو کے شوہر کے خلاف اپنی بیوی کی عصمت ریزی کرنے کا الزام بھی درج کرلیا۔ رانچی میں سی بی آئی کی عدالت میں داخل کردہ اس چارج شیٹ میں الزام عائد کیا گیا ہیکہ سہادیو کے شوہر رنجیت سنگھ کوہلی عرف رقیب الحسن اور اس کی ماں کوشل رانی اور جھارکھنڈ ہایئکورٹ کے اس وقت کے رجسٹرار ویجلنس مشتاق احمد جو فی الحال معطل ہیں، کے خلاف مبینہ مجرمانہ سازش، جہیز کیلئے ہراسانی اور دیگر الزامات عائد کئے ہیں۔ سہادیو کی شادی 7 جولائی 2014ء کو کوہلی سے ہوئی تھی۔ 23 سالہ اتھیلیٹ نے الزام عائد کیا کہ اس کے شوہر نے اس کو تبدیلی مذہب کے ذریعہ اس کو اسلام قبول کرنے کیلئے زبردستی کے ساتھ مجبور کررہا تھا۔ سہادیو نے قبل ازیں یہ الزام عائد کیا تھا کہ رنجیت نے شادی سے پہلے اپنا مذہب چھپایا تھا۔ سی بی آئی نے مشتاق احمد پر لڑکیوں سے چھیڑچھاڑ اور رقیب الحسن سے شادی کیلئے تارہ سہادیو کے خاندان پر دباؤ ڈالنے کا الزام عائد کیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT