Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / نیشنل لوک عدالت کا انعقاد، کئی مقدمات کی یکسوئی

نیشنل لوک عدالت کا انعقاد، کئی مقدمات کی یکسوئی

حیدرآباد 10 ستمبر (راست) نیشنل لوک عدالت نامپلی کریمنل کورٹ میں منعقد ہوا۔ جس سے کئی افراد نے استفادہ کیا۔ اس موقع پر معزز جج جی سرینواس راؤ XVII اڈیشنل چیف جج کے ہمراہ رکن جناب واحد علی خاں اور محترمہ قمرالنساء بیگم ایڈوکیٹس نے مقدمات کا جائزہ لیا اور سماعت کے بعد کئی مقدمات کو حل کیا۔ جوڈیشیل آفیسر سے مشاورت کے بعد کئی مقدمات کو ختم کیا گیا۔ اس موقع پر واحد علی خاں ایڈوکیٹ نے عوام سے خواہش کی کہ وہ اس طرح کی لوک عدالت سے استفادہ کرکے اپنے مقدمات کی جلد یکسوئی کرلیں۔

TOPPOPULARRECENT