Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / نیشنل وقف ڈیولپمنٹ کارپوریشن میں مختلف جائیدادوں پر تقررات

نیشنل وقف ڈیولپمنٹ کارپوریشن میں مختلف جائیدادوں پر تقررات

مسلم امیدواروں سے درخواستوں کی طلبی ، 3 مارچ ادخال درخواست کی آخری تاریخ
حیدرآباد /15 فروری ( سیاست نیوز ) نیشنل وقف ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ NAWADCO ( مرکزی وزارت اقلیتی امور کی جوائنٹ وینچر برائے وقف اراضیات کی ترقی ) نئی دہلی نے NAWADCO میں کنٹراکٹ کی بنیاد پر مختلف جائیدادوں پر تقررات کا اعلان کیا ہے ۔ جس میں اگزیکیٹیو ڈائرکٹر کمپنی سکریٹری منیجر ( فینانس اینڈ اکاونٹس ) منیجر ایچ آر شامل ہیں ۔ تفصیلات کے بموجب ایگزیکیٹیو ڈائرکٹر ( ایک جائیداد ) کیلئے مسلم امیدوار کی تعلیمی قابلیت انجینیئرنگ / بی کام / سی اے / آئی سی ڈبلیو اے میں ڈگری اور 15 تا 18 سال رئیل اسٹیٹ یا انفراسٹرکچر اور دیگر شعبہ جات میں تجربہ رہنا چاہئے ۔ جبکہ کمپنی سکریٹری کی جائیداد پر تقرر کیلئے امیدوار کی تعلیمی قابلیت انسٹی ٹیوٹ آف کمپنی سکریٹری آف انڈیا سے کمپنی سکریٹری کورس کی تکمیل اور 4 تا 5 سال کا تجربہ لازمی ہے ۔ اسی طرح منیجر فینانس اینڈ اکاونٹس کی جائیداد پر تقرر کیلئے کامرس میں گریجویٹ یا سی اے / آئی سی ڈبلیو اے / سی ایف اے کے ساتھ 10 تا 12 سالہ تجربہ ہونا چاہئے ۔ منیجر ( ایچ آر ) کی جائیداد پر تقرر کیلئے ایم بی اے گریجویٹ کے ساتھ 8 تا 10 سالہ تجربہ ہونا چاہئے ۔ ادخال درخواست کی آخری تاریخ 3 مارچ 2017 مقرر ہے ۔ درخواست فارم مقررہ وقت میں دفتر NAWADCO سنٹرل وقف بھون پلاٹ نمبر 13 اور 14 روبرو واقع فیملی کورٹ ، پشپ وہار ساکٹ نئی دہلی 110017 کو پہونچ جانے چاہئے ۔ مزید تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ nawadco.org.in یا ministryofminorityaffairs.gov یا nmfds.org.in ملاحظہ کریں ۔

TOPPOPULARRECENT