Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / نیشنل ٹینس چمپئن شپ کا 5 اکٹوبر سے دہلی میں انعقاد

نیشنل ٹینس چمپئن شپ کا 5 اکٹوبر سے دہلی میں انعقاد

نئی دہلی 11 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) نیشنل ہارڈ کورٹ ٹینس چمپئن شپ کے 21 ویں ایڈیشن کا 5 اکٹوبر سے نئی دہلی میں انعقاد عمل میں آئیگا ۔ اس ٹورنمنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والوں کو 2016 دہلی اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں وائلڈ کارڈ داخلہ دیا جائیگا ۔ جونئیر چمپئن شپ انڈر 18 کا بھی انہیں تواریخ پر انعقاد عمل میں آئیگا جبکہ انڈر 16 اور انڈر 14 چمپئن شپ کا 12 تا 17 اکٹوبر انعقاد عمل میں لایا جائیگا ۔ کہا گیا ہے کہ انڈر 18 مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والوں کو دہلی اوپن کوالیفائرس کیلئے وائلڈ کارڈ داخلہ ہوگا جبکہ انڈر 16 کے کامیاب کھلاڑیوں کو ایشین جونئیر چمپئن شپ کیلئے وائلڈ کارڈ داخلہ دیا جائیگا ۔ یہ ٹورنمنٹ اپریل 2016 میں ہونے والا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT