Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / نیشنل پولیس اکیڈیمی میں 100 فیٹ کا ترنگا پرچم لہرایا گیا

نیشنل پولیس اکیڈیمی میں 100 فیٹ کا ترنگا پرچم لہرایا گیا

حیدرآباد 24 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈیمی کی ڈائرکٹر ارونا بہوگنا نے آج اکیڈیمی میں ایک خاص طور پر تیار کردہ ترنگا 100 فیٹ والا پرچم لہرایا ۔ اس موقع پر روایتی پریڈ کا اہتمام کیا گیا ۔ اس 100 فیٹ والے پرچم کا وزن 109 ٹن ہے اور یہ 620.89 میٹر کی بلندی پر لہرایا گیا ہے ۔ یہ پرچم ولبھ شکھر پر تعمیر کیا گیا ہے جو اکیڈیمی میں بلند مقام ہے ۔ اکیڈیمی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ترنگا آج شام لہرایا گیا جس کو فلڈ لائیٹس سے منور کیا گیا ہے ۔ یہ جنوبی ہند کا دوسرا بلند ترین پرچم ہے ۔ یہ پرچم پی وی نرسمہا راؤ فلائی اوور بنگلور ہائی وے سے دیکھا جاسکتا ہے ۔ اس موقع پر 109 آئی پی ایس پروبیشنرس اور 68 آر آر اور 15 بیرونی پولیس ٹرینی آفیسر نے ترنگے کو سلیوٹ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT