Thursday , May 25 2017
Home / ہندوستان / نیشنل ہیرالڈ کیس ، سبرامنیم سوامی کی درخواست مسترد

نیشنل ہیرالڈ کیس ، سبرامنیم سوامی کی درخواست مسترد

نئی دہلی ۔ 26 ڈسمبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کی عدالت نے بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی کی درخواست کو خارج کردیا جس کے ذریعہ انھوں نے سونیا گاندھی ، راہول گاندھی اور دوسروں کے خلاف اپنی طر ف سے دائر کردہ نیشنل ہیرالڈ مقدمہ میں کانگریس پارٹی اور اسوسی ایٹیڈ جرنل ( اے جے ایل ) سے بعض دستاویزات طلب کرنے کی اپیل کی تھی ۔ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ لولین نے درخواست کو مسترد کردیا ۔ تاہم سونیا گاندھی اور دوسروں کے خلاف فنڈز کے تغلب ، دھوکہ دہی اور سازش سے متعلق مقدمہ میں شکایت گذار گواہوں کی فہرست پیش کرنے کا آخری موقع دیا ۔ سونیا ، راہول کے علاوہ دیگر ملزمین موتی لال ووہرہ ، آسکر فرنانڈیز ، سمن دوبے اور سام پتروڈا نے الزامات کی تردید کی ہے ۔ مقدمہ کی آئندہ سماعت 10 فبروری کو مقرر ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT