Wednesday , October 18 2017
Home / ہندوستان / نیشنل ہیرالڈ کیس کی آج سماعت غیر یقینی

نیشنل ہیرالڈ کیس کی آج سماعت غیر یقینی

نئی دہلی،11 فروری (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل ہیرالڈ معاملے میں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہول گاندھی اور دیگر کی درخواستوں کی سماعت کل ہو پائے گی یا نہیں، اس پر شبہ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔نیشنل ہیرالڈ کیس کے مدعی سبرامنیم سوامی نے عدالت سے اپیل کی ہے کہ وہ 19 فروری تک دستیاب نہیں ہو پائیں گے ، اس لئے اس معاملے کی سماعت اس وقت تک نہ کرائی جائے ، جبکہ کانگریس لیڈروں کی جانب سے سینئر وکیل کپل سبل نے عدالت عظمیٰ سے اپیل کی ہے کہ وہ پہلے سے مقرر تاریخ (12فروری)کو ہی اس کی سماعت کرے ۔تاہم سوامی نے پہلے 12 فروری کو سماعت کی تاریخ مقرر کرنے کے لئے کورٹ کے سامنے حامی بھری تھی۔فی الحال سپریم کورٹ نے طے نہیں کیا ہے کہ وہ نیشنل ہیرالڈ معاملے کی سماعت موخرکرنے کی سوامی کے دلائل تسلیم کرے یا کپل سبل کی درخواست پر غور کرے ۔نیشنل ہیرالڈ معاملے میں تحت کی عدالت کی طرف سے سمن جاری کئے جانے کے خلاف کانگریسی قائدین دہلی ہائی کورٹ سے رجوع تھے ، لیکن وہاں انہیںراحت نہیں ملی تھی اور انہوں نے عدالت عظمی کا رخ کیا ہے ۔
پی ایف اب آن لائن حاصل ہوگا
نئی دہلی 11 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ریٹائرمنٹ کے فنڈ سے متعلق ادارہ ای پی ایف او اگسٹ تک ایسی آن لائن سہولت کی شروعات کرسکتا ہے جس کے ذریعہ پراویڈنٹ فنڈ حاصل کیا جاسکے گا۔ اس اقدام کے نتیجہ میں کاغذی کام میں کمی آئے گی اور اس کے سبسکرائبرس کو بلا رکاوٹ سرویس فراہم ہوسکے گی۔

TOPPOPULARRECENT