Sunday , August 20 2017
Home / سیاسیات / نیشنل ہیرالڈ کیس کے پیچھے پی ایم او کارفرما ، راہول کا دعویٰ

نیشنل ہیرالڈ کیس کے پیچھے پی ایم او کارفرما ، راہول کا دعویٰ

گوہاٹی ، 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دفتر وزیراعظم (پی ایم او) کو نیشنل ہیرالڈ کیس کے پس پردہ کام کرنے کا مورد الزام ٹھہراتے ہوئے نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج دعویٰ کیا کہ پارٹی اس مسئلے سے قانونی طور پر نمٹے گی۔ راہول نے کہا کہ غیرنفع بخش تنظیم سے ایک روپیہ تک نہیں لیا جاسکتا۔ انھوں نے یہاں میڈیا کو بتایا: ’’یہ قانونی عمل ہے اور ہم قانون کا احترام کرتے ہیں۔ لیکن یہ حقیقت خوب سمجھ لیا جائے کہ یہ غیرنفع بخش کمپنی ہے۔ اس کمپنی سے کوئی بھی ایک روپیہ تک نہیں لے سکتا۔ لہٰذا یہ مسئلہ پی ایم او کا پیدا کردہ ہے اور ہم اس سے قانونی طور پر نمٹیں گے۔‘‘

TOPPOPULARRECENT