Friday , July 21 2017
Home / شہر کی خبریں / نیشنل ہیلت مشن کیلئے 1200 کروڑ منظور ‘ دتاتریہ

نیشنل ہیلت مشن کیلئے 1200 کروڑ منظور ‘ دتاتریہ

حیدرآباد 7 جولائی ( این ایس ایس ) مرکزی وزیر لیبر و روزگار بنڈارو دتاتریہ نے آج سی جی ایچ ایس ویل نیس سنٹر حمایت نگر کا دورہ کیا اور عہدیداروں سے شہر میں ویل نیس مراکز کی کارکردگی کے تعلق سے بات چیت کی ۔ عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے دتاتریہ نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے صحت اور تعلیم کے شعبہ جات کو ترجیح دی جا رہی ہے اور اس نے تلنگانہ میں ان دونوں شعبوں کیلئے 1,200 کروڑ روپئے منظور کئے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ 72 کروڑ روپئے کاکتیہ میڈیکل کالج ورنگل کیلئے اور 72 کروڑ روپئے رمس عادل آباد کیلئے منظور کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے تلنگانہ ریاست میں بھی آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسیس کے قیام سے بھی اتفاق کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ این ڈی اے حکومت کی جانب سے ملک کے ہر ضلع میں ڈائیلاسیس مراکز کے قیام کیلئے بھی معاشی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرس کی قلت کو پیش نظر رکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے ڈاکٹرس کی سبکدوشی کی عمر میں بھی تین سال کا اضافہ کردیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT