Tuesday , October 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نیشکر کا کھیت جلنے سے تین لاکھ کا نقصان

نیشکر کا کھیت جلنے سے تین لاکھ کا نقصان

یلاریڈی ۔ 18۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ کے پرملا موضع شیوار میں برقی حادثہ سے آگ لگنے پر چھ ایکڑ نیشکر کی فصل جل کر خاکستر ہوگئی ۔ موضع کے سائی کمار کا دو ایکڑ کھیت ، سرینواس کا دو ایکڑ ، سری راملو کا دو ایکڑ نیشکر کا کھیت بالکل قریب ہونے کی وجہ سے آگ کی زد میں آیا اور جل کر تباہ ہوگیا ۔ اس حادثہ میں تقریباً تین لاکھ روپئے کا نقصان ہونے کا اندازہ بتایا گیا ۔ متاثرین کا کہنا ہیکہ حکومت ان کے اس نیشکر کے کھیت جو برقی حادثہ میں جلکر خاکستر ہوگئے معائنہ کروانے اور انہیں نقصان کا ہرحانہ دینے کا مطالبہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT