Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / نیلنی چدمبرم کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کاسمن

نیلنی چدمبرم کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کاسمن

سردھا گروپ کی جانب سے بھاری رقم کی ادائیگی پر پوچھ تاچھ
نئی دہلی ۔ 24 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے سردھا چٹ فنڈ اسکام کیس میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلہ میں سابق وزیر فینانس پی چدمبرم کی اہلیہ نلینی چدمبرم کو سمن جاری کیا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نلینی کو ہدایت دی گئی ہے کہ کولکتہ میں آئندہ ماہ کے اوائل میں تحقیقاتی عہدیدار کے روبرو پیش ہوں ۔ جہاں پر منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت ان کا بیان قلمبند کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ نلینی کا یہ خصوصی معاملہ ، سپریم کورٹ کے وکیل کی حیثیت سے انہیں سردھا گروپ کی جانب سے لیگل فیس کی ادائیگی سے متعلق ہے ۔ جس کی وجہ سے وہ شک کے دائرہ میں آگئی ۔ہیں اور اس قدر بھاری رقم 1.26 کروڑ کی ادائیگی کے پس پردہ محرکات کیا ہیں؟ کیوں کہ یہ رقم ، سردھا گروپ کے اکاونٹس سے منتقل کئے گئے ہیں ۔ سردھا گروپ کے صدر نشین سدبپتا سین جو کہ جیل میں مقید ہیں نے بتایا تھا کہ کانگریس لیڈر منتانگ سنہا کی سابقہ اہلیہ منورنجن سنہا کی خواہش پر بحیثیت وکیل نلینی چدمبرم کی خدمات حاصل کی گئی تھیں تاکہ میاں بیوی کے درمیان مصالحت کے لیے پیشہ وارانہ مہارت سے استفادہ کیا جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT