Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / نیلور میں بھارت فارج کے آٹو کامپونینٹ ہب کے قیام کا اعلان

نیلور میں بھارت فارج کے آٹو کامپونینٹ ہب کے قیام کا اعلان

12 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری، 3 ہزار جابس کے مواقع، چیرمین بابو کلیانی کا بیان
وشاکھاپٹنم 10 جنوری (پی ٹی آئی) فارجنگ کی بڑی کمپنی، بھارت فارج نے آج آندھراپردیش میں نیلور میں ایک انٹگریٹیڈ آٹو کامپونینٹ ہب کے قیام کے پلانس کا اعلان کیا اور کہاکہ کمپنی 1260 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرے گی اور 3000 جابس کے مواقع فراہم کرے گی۔ پلانس کا اعلان کرتے ہوئے بھارت فارج کے چیرمین بابا کلیانی نے یہاں آندھرا پارٹنرشپ کانفرنس میں کہاکہ ریاست میں ایک ملٹی ماڈل فسیلٹی کے قیام کے لئے ریاستی حکومت کے ساتھ ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے گئے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ بھارت فارج کا منصوبہ نیلور میں ایک انٹگریٹیڈ آٹو کامپونینٹس ہب قائم کرنے کا ہے۔ مسٹر کلیانی نے کہاکہ اس کے لئے 12 ہزار کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے اور اس سے تقریباً تین ہزار افراد کو روزگار حاصل ہوگا۔ پونے کی کمپنی بھارت فارج دنیا کی بڑی فارجنگ کمپنی ہے جس کے مینوفیکچرنگ فسیلٹیز ہندوستان، جرمنی، سویڈن اور فرانس میں پھیلے ہوئے ہیں۔ یہ کمپنی آٹو موٹیو اور نان آٹو موٹیو شعبوں کے لئے کامپونینٹس کے ایک وسیع رینج کی تیاری کرتی ہے۔ یہ 2.5 بلین امریکی ڈالر کے کانگلو میریٹ کلیانی گروپ کا حصہ ہے جس کا تقریباً 10,000 گلوبل ورک فورس ہے۔

TOPPOPULARRECENT